اپوزیشن کو اب ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا‘ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم کے والد کی بات کی جائے گی تو ٹیریان کے والد کی بھی بات کی جائے گی۔
پنجاب میں بجٹ اجلاس کے بعد عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت ہوگیا،
اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں حدیں پار کر دیں، ہماری قیادت کی توہین کی، اپوزیشن کے رویے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو ہوا وہ افسوسناک ہے، اپوزیشن کو اب ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔