مینڈیٹ چوری کرنے والے گجرات کے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں، پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی۔
اپنے حالیہ بیان میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رہائی کے بعد پہلی بار باہر آیا ہوں،
جو لوگ ڈیل اور استثنیٰ کی بات کرتے ہیں وہ سن لیں، میں جیل میں رہا ہوں، میں اس سے زیادہ عرصہ جیل میں رہا ہوں۔
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے کچھ رشتہ دار اور وزیر د اخلہ محسن نقوی غلط باتیں باتیں کررہے ہیں،
گرنے سے میری پانچ پسلیاں ٹوٹیں اللہ تعالی نے میری جان بچائی، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کے لئے بچائی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ ڈیل اور لوز کی باتیں کرنے والوں کی غلط فہمی ہے، وہ اپنا منہ بند رکھیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چرانے والے پہلے گجرات کے عوام سے معافی مانگیں، جب تک معافی نہیں مانگیں گے کچھ نہیں ہوگا۔