بجلی کے بل پر حساب کتاب بہت سے افراد کے لیے معمہ بن چکا

پاکستان میں بجلی کے بل کا حساب لگانا بہت سے لوگوں کے لیے ایک معمہ بن گیا ہے۔
بجلی کے بل میں بھاری ٹیکسوں اور خاص طور پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کو سمجھنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
ہر دوسرا شخص بجلی کے بلوں میں اضافے کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ بجلی کا ایک یونٹ بھی بل میں نمایاں اضافہ کر دیتا ہے۔
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہر شخص کے لیے اس عمل کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہے۔ بجلی کے صارفین کو مختلف سلیب اور زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اور ان زمروں میں محفوظ، غیر محفوظ صارفین شامل ہیں۔
جبکہ ان کے بل میں اضافہ یا کمی ان کیٹیگریز پر منحصر ہے۔