“مخلوط حکومت نے بجٹ اہداف میں اہم تبدیلیوں سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا”
بجٹ اہداف میں اہم تبدیلیاں، آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
مخلوط حکومت نے آئی ایم ایف کو نئے مالی سال کے بجٹ میں کی گئی بڑی تبدیلیوں سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نان ٹیکس ریونیو میں کمی کے باعث ہدف کو تبدیل کرنا پڑا۔
رواں مالی سال میں حکومت کی خالص آمدنی میں 1258 ارب روپے کی کمی کا امکان ہے۔
مالیاتی خسارہ بڑھ کر 9 ہزار 758 ارب روپے ہو جائے گا۔
ملکی اور غیر ملکی قرضے لے کر خسارہ پورا کیا جائے گا۔
ملکی اور غیر ملکی قرضے لے کر خسارہ پورا کیا جائے گا۔
حکومتی ریونیو 10,377 ارب روپے سے کم ہو کر 9,119 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔
، جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4,845 ارب روپے سے کم کر کے 3,587 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب روپے کی بجائے 1258 ارب روپے تک محدود رہے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے طور پر 1281 ارب روپے جمع کیے جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق یہ 8489 ارب روپے ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں