پاکستان کے واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگی قومی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہے

پاکستان کے واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگی حکومت کے لیے درد سر بن گئی، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 ہزار 500 ارب روپے سے زائد کا سود ادا کرنا پڑا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے۔ ،
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 5 ہزار 518 ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے گئے
جس میں سے 4 ہزار 807 ارب روپے مقامی قرضے اور 710 ارب روپے غیر ملکی قرضے پر دیے گئے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3582 ارب روپے کا سود دیا گیا تھا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں مجموعی اخراجات میں بھی 36.6 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال میں یہ اخراجات 3665 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 682 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
موجودہ اخراجات میں 12 ہزار 333 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔