“خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان کیا”
خیبر پختونخوا حکومت کابنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے کمیشن بنانے کا اعلان
خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنوں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اور انتظامیہ اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی کی بدولت صورتحال قابو میں ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی رہنماؤں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا۔
جرگہ کے قیام کے بعد حالات قابو میں آگئے اور امن بحال ہوگیا۔
امن کی بحالی میں جرگہ نے قابل تحسین کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے،
کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں