دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ، عظمیٰ بخاری کا بیان

دہشت گردی کے پیش نظر دفعہ 144 لگائی گئی، وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹی 2014 سے سڑکوں پر ہے وہ 3 دن گھر پر آرام کرے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکوں اور چوراہوں کے گرد گھومتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن اقتدار پر آنا ہے۔
ڈھائی گھنٹے کی بھوک ہڑتال آپ لوگوں کے لیے موزوں ہے۔
آپ لوگوں کے لیے سہ پہر 3 سے 7 بجے تک کا وقت بہتر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا موجود ہے۔
بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اب بھی قوم کے بہت سے سوالات ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں