عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لیے پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ کے نام سے ایک سکیم کی منظوری دے دی ہے
، اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت کی جانب سے آسان اقساط میں بجلی فراہم کی جائے گی
اس کے یونٹس سب سے پہلے اس گھر میں نظر آئیں گے جہاں یہ سولر سسٹم نصب کیا جائے گا۔
حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل دے دیے ہیں۔
۔ 200 سے 500 یونٹس استعمال والے صارفین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ 500 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
ایسے گھریلو صارفین جن کے بجلی کے ماہانہ یونٹ 50 یا اس سے کم ہیں انہیں 500 واٹ جبکہ 50 سے 100 یونٹ کے گھریلو صارفین کو ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔
اسی طرح 200 سے 300 یونٹ کے صارفین 1100 واٹ، 300 سے 400 یونٹ کے صارفین 1650 واٹ اور 500 یونٹ کے صارفین 2200 واٹ تک کا سسٹم لگوا سکیں گے۔