“نیب کا ٹیلی کام واجبات نوٹس: پی ٹی اے کی ناکامی کی تحقیقات شروع”

“نیب کا ٹیلی کام واجبات نوٹس: پی ٹی اے کی مالی غفلت پر تحقیقات”

ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات کی وصولی کے لیے نیب کا نوٹس
نیب نے پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات کی وصولی میں ناکامی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
قومی خزانے کو 75 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر ایل ڈی آئی کی 10 بڑی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے جانے کے بعد۔
نیب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حکم کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کیا۔
بین الاقوامی وائرلیس لوکل لوپ اور لانگ ڈسٹنس کمپنیوں سے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی ناکامی اور لاپرواہی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی غفلت سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے نیب نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
جس میں پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں