“پیٹرولیم انڈسٹری کی صورتحال سنگین: وزیراعظم کو خط، زرمبادلہ کے نقصانات اور وزارت پیٹرولیم کی ناکامی”
پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، وزیراعظم کو خط
آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے اپنے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے۔
وہ پیٹرولیم انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے 26 ارب روپے کے زرمبادلہ کے نقصان کے معاملے میں کردار ادا کریں۔
زرمبادلہ کے نظام میں خامیوں کو تسلیم کرنے کے باوجود وزارت پیٹرولیم اس مسئلے کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی آئل نے اپریل میں ایک اجلاس بھی بلایا تھا۔
جس میں سفارشات تیار کرکے اوگرا کو بھجوائی گئی تھیں۔
تاہم یہ معاملہ اب وزیراعظم کے دفتر میں تاخیر کا شکار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں