چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے درمیان ہربھجن سنگھ نے بھارتی بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی
چیمپئنز ٹرافی 2025؛ اس کے بعد ہربھجن نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔
ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائیں؟
پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ واقعات ہوتے رہتے ہیں، ہماری ٹیم کا وہاں جانا محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بالکل درست ہے، ٹیم کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔
میں اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
جب کہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بنا کر ٹیم بھیجنے میں تذبذب کا شکار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں