الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے گوشوارے طلب کر لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان مالی سال 2023-24 کے لیے 29 اگست 2024 کو یا اس سے پہلے اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مالی سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر فارم ڈی میں اپنے گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت ہے۔؎
اس حوالے سے کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔