عوام کے مفادات کو ہرحال میں مقدم رکھا جائے، نواز شریف

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار رات گئے بغیر پروٹوکول کے مری پہنچے اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی
اور دوست ممالک سے مذاکرات اور بیرونی سرمایہ کاری تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اسحاق ڈار نے نواز شریف کو حکومتی امور پر بریفنگ دی اور پارٹی صدر کو عوامی ریلیف کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور دوست ممالک سے مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
نہوں نے کہا کہ عوام کے مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔ ترقی اور خوشحالی کے لیے امن و استحکام ضروری ہے۔