غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے بعد، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 اسامیاں ختم

200 اسامیاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ختم: غیر قانونی بھرتیوں کا شکار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 اسامیاں ختم
مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 22 تک کی 200 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 1700 میں سے 200 اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں میں کی گئی متعدد غیر قانونی بھرتیاں اور ترقیاں۔
جن میں گریڈ 22 کی 3 آسامیاں شامل ہیں، ختم کر دی گئی ہیں۔
جس سے سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی صرف 10 آسامیاں رہ گئی ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد گریڈ 22 کے ایک سیکرٹری نے استعفیٰ دے دیا۔
جبکہ ایک ایڈیشنل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں سرکاری افسران پر ریکارڈ میں مبینہ ہیرا پھیری، حکام بالا کو گمراہ کرنے اور فنانس کمیٹی کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں