“گوہر اعجاز نے ملکی سالمیت کے لیے آئی پی پی کے حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی”
ملکی سالمیت کے لیے آئی پی پی کا حل ضروری ہے، گوہر اعجاز
سابق قائم مقام وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے آئی پی پی کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
سابق قائم مقام وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوبیس کروڑعوام کا مسئلہ ہے۔
عوام کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے یہ معاملہ 2018 میں بھی اٹھایا تھا۔
اگر 2018 میں آڈٹ ہو جاتا تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت اس کا جواز نہ بنائے، یہ ٹھیکے دیانتداری سے نہیں کیے گئے، فرانزک آڈٹ کا سارا خرچہ ہم حکومت کو دینے کو تیار ہیں۔
کوئلہ 300 ڈالر میں منگوایا گیا تھا جب کہ قیمت 100 ڈالر بھی نہیں تھی۔
سابق وزیر نے کہا کہ آج اگر حکومت چاہے تو فرانزک آڈٹ کرا سکتی ہے۔
52فیصد حکومت کے پاور پلانٹس ہیں، حکومت اپنے پلانٹس 33 فیصد پر چلا رہی ہے۔
گورنمنٹ کے پلانٹس کی کیپسٹی پیمنٹ پوری لی جارہی ہے۔
اگر حکومت سنجیدہ ہے تو حکومتی پلانٹس سے صبح ہی ریلیف دے سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں