پیپلز پارٹی کی مخالفت کی وجہ سے شمسی توانائی پر ٹیکس نہیں لگا : بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں ضرور شرکت کرے گی
اور وہاں بلوچستان اور دیگر مسائل پر اپنا موقف پیش کرے گی۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا تاکہ ان تمام مسائل کا بخوبی سامنا ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں غریبوں پر جارحانہ ٹیکس لگایا گیا ہے، غریبوں پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شمسی توانائی پر ٹیکس پیپلز پارٹی کی مخالفت کی وجہ سے نہیں لگایا گیا۔
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اور ججز کو نشانہ بنانا درست نہیں، سب کو حدود میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
بلوچستان میں صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں سندھ طرز کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جائے۔