“چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت”

پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی نے مل کر ملک کو برباد کر دیا، وفاقی وزیر

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کافی عرصے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ریاست کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کی اجازت نہیں دے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک گروپ نے انتہائی تضحیک آمیز، بے بنیاد پروپیگنڈا کیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بات ہوئی اور بار بار وضاحت کی گئی کہ چیف جسٹس کا ایسے کسی فیصلے یا بیان سے کوئی تعلق نہیں۔
سپریم کورٹ کی وضاحت کے باوجود جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ جاری ہے۔
چیف جسٹس کو کس وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں خون خرابہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مغربی اور سیاسی مفادات لینے والے اس مسئلے کو ہوا دے رہے ہیں، ریاست ان معاملات پر ایکشن لے گی۔
ریاست کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنےکی اجازت نہیں دےگی، اگر کھلی چھٹی دی دےگئی تو ریاست کا شیرازہ بکھر جائےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں