نیپرا کا حکم: بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پر ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
نیپرا حکام نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے صارفین کو اپریل سے بنیادی بل کے علاوہ تمام یونٹس کے پرو ریٹا بل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔
لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم 30یوم میں واپس کی جائے، نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا۔
، نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا، نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دےدیا۔
ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویر بلوں پرواضع کرنے کابھی حکم دیا ہے۔
نیپراکی ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کابھی حکم ، نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے۔
، نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی۔
حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کےخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں