اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبروں کو مسترد کر دیا
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو سندھ کا گورنر بنانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں لیگی رہنما بشیر میمن کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کے دعوے کیے گئے تھے۔
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے موجودہ گورنر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو گرفتار کر لیا ہے۔
تاہم، اتوار کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس دعوے اور اس حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔
اپنے بیان میں نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں اور انہیں گورنر سندھ تعینات نہیں کیا جارہا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سے مشاورت جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں