بلاول بھٹو نے عوام کو 2 ماہ کے بجائے سولر پینل دیے: شرجیل میمن کی وضاحت

پیپلز پارٹی کی جانب سے 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو نے عوام کو 2 ماہ کے لیے بجلی کے ریلیف کی بجائے سولر پینل دیے، شرجیل میمن
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پوسٹورنگ، فوٹو سیشن یا عارضی حل پر یقین نہیں رکھتی۔
بلکہ وہ ایسے کام کرنا چاہتا ہے جس سے ہمارے آج اور آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل سے سولر سسٹم کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔
اور وہ ساری زندگی مفت بجلی استعمال کریں گے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہناتھا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں کسی کو مفت سولر پینل نہیں دئیے گئے۔
جبکہ پیپلز پارٹی 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت 21 لاکھ افراد کیلئے گھر بھی بنا کر دے رہی ہے۔
جس کیلئے سندھ کے عوام سندھ حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی شو بازیوں پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کو سولر پینلز دیئے ہیں ۔
شرجیل میمن کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آصف علی زرداری آگے کے لیئے جارہے ہیں،۔
پیپلزپارٹی جلد وفاق میں حکومت بنائے گی اور بہت جلد تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی ایکسپورٹ ہو گی۔
ان کا کہناتھا کہ ذوالفقار بھٹو نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا اور ملک کو فائدہ پہنچایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں