وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ناممکن قرار دے دیا
بجلی کی قیمتوں میں کسی صورت کمی نہیں کی جا سکتی، وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی جانب سے واضح طور پر کہنے کے بعد کہ بجلی کی قیمتیں کسی صورت کم نہیں کی جا سکتیں۔
سینیٹ کمیٹی پاور ڈویژن میں آئی پی پیز کو اربوں روپے کی صلاحیت کی ادائیگیوں اور بجلی کے بھاری بلوں پر گرما گرم بحث ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ناممکن قرار دے دیا۔
سیکرٹری بجلی ڈویژن نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں بجلی دنیا بھر سے مہنگی ہے۔
بجلی بنانے کی 48فیصد استعداد استعمال نہیں کی جا رہی ۔
سارا سال بند رہنے والےآئی پی پیز کو بھی کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑتی ہےکیونکہ ان کے ساتھ تیس سالہ معاہدے کئے گئے ہیں ۔
تحریک انصاف سےتعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹی محسن عزیز نے کہا ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے نہ آئی پی پیز سے دشمنی ۔
لوگوں کے پاس بجلی بل دینے کے پیسے نہیں۔
آئی پی پیز ایشو پر دھرنے ہو رہے ہیں ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں