اسلام آباد میں کار اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے اہم تبدیلیاں
کار اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری۔
ذرائع کے مطابق کار اور موٹرسائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری ہے، اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔
غیر ماڈل نمبر والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑی کی ری رجسٹریشن کے لیے 5 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی گاڑی کے لیے 10 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسی گاڑیاں جو 2000 سی سی سے اوپر ہیں، ان گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ موٹرسائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر 1 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زائد فیس وصول کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں