“لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی”

“پنجاب حکومت نے لاہور میں نئی تحصیلوں کے قیام کی سمری وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ارسال کی”

لاہور میں 5 نئی تحصیلوں کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال
لاہورمیں پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
نئی تحصیلوں کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیں گیا۔
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ نئی تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
لاہور کی پانچ تحصیلوں میں واہگہ، جلو ،شاہدرہ ،نیاز بیگ اور نشتر شامل ہیں ۔
پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور میں تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور سٹی، رائے ونڈ ، ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔
پنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ڈی سی لاہورکی ڈسپوزل پرتعینات کردیا ہے۔
جبکہ پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں