رونالڈو کا یوٹیوب چینل: ایک کروڑ سبسکرائبرز کا ورلڈ ریکارڈ

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز کا ریکارڈ بنا ڈالا

رونالڈو نے یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز کا ریکارڈ بنا ڈالا
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی ریکارڈ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے صارفین کو اپنے یوٹیوب چینل کی لانچنگ کا بتایا ۔رونالڈو کے چینل نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10لاکھ (1 ملین) سبسکرائبرز حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا اور بعد ازاں صرف 24 گھنٹوں کے اندر ایک کروڑ (10 ملین) سبسکرائبرز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔ان کا چینل اس وقت 11.2 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے، اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں