مداحوں کو نامناسب اشارے کرنے پر رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور 10 ہزار ریال جرمانہ عائد

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

رونالڈو کو سعودی فٹبال لیگ کے میچ کے دوران شائقین کو نامناسب اشارے کرنے پر سزا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں الشباب اور النصر کلب کے درمیان میچ کے دوران شائقین نے ’میسی میسی‘ کے نعرے لگائے، جس پر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے اور مداحوں کو نامناسب اشارے کیے، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

تاہم سعودی فٹ بال فیڈریشن کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی نے تحقیقات کے بعد کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور 10,000 سعودی ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

فیڈریشن کے مطابق فیصلہ حتمی ہے اور اپیل نہیں کی جا سکتی۔ میچ میں رونالڈو کی ٹیم النصر نے الشباب کلب کو 2-3 سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں