“ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی آئی خان میں 2 اہلکار شہید”
ڈی آئی خان میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھگوال کے قریب دہشت گردوں نے ججز کی گاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔
فائرنگ سے پولیس سکواڈ کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اسکواڈ کے دو زخمی اہلکار اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔
حملے کےبعد ٹانک اورڈی آئی خان سےپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کے گھیرے میں لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےٹانک میں ججز کے اسکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےشہیدہونے والےکانسٹیبل عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ سپاہی عبداللہ اورعبدالصمد نےجان دے کردہشتگردوں کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
شہداء بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کامقابلہ کیا،شہداء کی عظیم قربانی کوسلام۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرسپوتوں پر ناز ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں