“وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ خسارے میں جانے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کریں گے”
خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں، عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے خسارے میں جانے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے نیدرلینڈ کے سفیر ہینی فوکل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ہالینڈ کے سفیر کو پی آئی اے، ڈسکوز، فرسٹ لیڈی بنک اور سٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کے بارے میں آگاہ کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں مناسب اقدامات کرکے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو وسائل کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
حکومت معاشی استحکام کے لیے خسارے میں جانے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کررہی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کاروباری برادری ڈچ ڈیری مصنوعات کے معیار اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے یورپی ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں