اسپیکر ایاز صادق کی چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز، حکومتی و اپوزیشن ارکان کو مشاورت کی دعوت
اسپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چارٹرآف پارلیمنٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری لیڈرشپ ساتھ بیٹھے یا نہ بیٹھے کیا ہم ارکان پارلیمنٹ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔
پارلیمنٹ احاطے سے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری کے رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان زبردست بیان جاری ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے-
پروڈکشن آردڑز کے بعد سیکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں
اپوزیشن ارکان اورحکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولز طے کرلیں۔
اکیلی حکومت یا اکیلی اپوزیشن ہاوس نہیں چلاسکتے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں