اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری پر کمیٹی قائم کر دی
http://پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دیدی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے سارجنٹ ایٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دے دی۔
کمیٹی تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی پر مامور افراد کو غفلت برتنے پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں