بھارتی ایم کیو نائن بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

بھارت کا ایم کیو نائن بی ڈرون حادثہ: اہم تفصیلات

بھارتی ڈرون “ایم کیو نائن بی” خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا
بھارتی ایم کیو نائن بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، ڈرون کے تباہ ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو میں بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
بحر ہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور نگرانی کی کارروائیوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
دفاعی ماہرین اس واقعے کو خطے میں بھارت کی سمندری نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھتے ہیں۔
یہ واقعہ ایک اہم وقت پر سامنے آیا ہے جب ہندوستان تقریباً 3.1 بلین ڈالر کی ایک ڈیل میں 31 MQ-9B ڈرون خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ہندوستانی بحریہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ اضافی دفاعی ساز و سامان کے حصول پر بات چیت کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں