: دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی””شہباز شریف کا بیان
دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
محمد شہباز شریف نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں