قائدِ اعظم کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا وعدہ : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے ، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فرمودات قائداعظم ہر سچے پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔
اللہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند فرمائے ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں