ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مسلم لیگ ن کے سربراہ ایاز صدیقی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔ سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب کے لیے 292 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 291 درست اور ایک مسترد کر دیا گیا۔ ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق گئے اور ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کی۔ بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے ان کے عہدے کا حلف لیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا اور ایوان کی کارروائی آگے بڑھائی، اس دوران ایوان میں وقفے وقفے سے مینڈیٹ چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

سپیکر ایاز صادق نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اپوزیشن اور حکومت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا، آج ملکی سیاست میں تلخی ہے جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے، ہم قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے، مجھے تمام معزز ممبران کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، کسی کی توہین نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں