"چلی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی"

"چلی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی"

"چلی نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف میں شامل ہونے کی درخواست دی"

چلی نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا جنوبی افریقہ کے بعد چلی نے بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق چلی نےعالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست دائر کر دی۔ چلی نے اسرائیل کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں باضابطہ درخواست دائر کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر میں اپنا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسرائیل غزہ پر فوجی حملے کے ذریعے نسل کشی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.