"الیکشن کمیشن کی کازلسٹ جاری: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی"
"الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کردی"
الیکشن کمیشن کی کازلسٹ جاری، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہرعلی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ وضاحت میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا۔ بعد ازاں ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا تھاکہ یہ تاثردرست نہیں۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر کوپی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
latest news
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
abc news
الیکشن کمیشن
رؤف حسن
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس
سماعت 18 ستمبر کو ہوگی
بیرسٹر گوہرعلی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.