ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے :مریم نواز
ماحول کی حفاظت: مریم نواز کا اجتماعی ذمہ داری پر زور
ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے: مریم نواز وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔’ ’انٹرنیشنل کلین اپ ڈے‘‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ماحول کی حفاظت اور بقا کے لئے ناگزیر ہے۔ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جا رہی ہے۔ کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صفائی کرا رہی ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ اپنے شہروں، دیہات اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، صاف پاکستان ہی ایک صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
abc news
google news
پنجاب حکومت
مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
اجتماعی معاشرتی
کوڑا کرکٹ
صفائی
کچرے کی ری سائیکلنگ
شجرکاری ا
پبلک مقامات
گلی محلوں
صاف پاکستان
ترقی یافتہ پاکستان
صحت مند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.