مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: ایرانی سپریم لیڈر کی سیکیورٹی کے اقدامات
ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل، ایران بھر میں سیکیورٹی سخت
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔
تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں