ملائکہ اروڑا کے والد کی موت: بھارتی میڈیا نے خودکشی کا دعویٰ مسترد کیا
انیل اروڑا کی موت خودکشی نہیں بلکہ حادثی تھی : بھارتی میڈیا
بھارت کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کے بارے میں بھارتی میڈیا میں خبریں گرم ہیں۔
کہ انہوں نے اپنے رہائشی فلیٹ کی 6 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی لیکن بھارتی ویب سائٹ ’ پی ٹی آئی ‘ نے اس حوالے سے نیا انکشاف کر دیاہے۔
، ان کا ماننا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ حادثہ معلوم ہوتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق65 سالہ انیل اروڑا بظاہر کسی جان لیوا بیماری میں بھی مبتلا نہیں تھے۔
لیکن ان کی اس طرح اچانک موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں جبکہ اروڑا فیملی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیل بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
تاہم واقعہ کے بعد سےپہلے جو شخص وہاں پہنچا وہ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان تھے ۔
بہر حال پولیس نے بھی فوری موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کی اور تحقیقا ت کا بھی آغاز کر دیاہے ۔
ملائکہ اروڑا کے والد کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
بھارتی ویب سائٹ پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں فیملی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملائکہ کے والد کا آج صبح انتقال ہو چکاہے۔
لیکن یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ خود کشی نہیں بلکہ ایک حادثاتی موت ہے ،۔
اہل خانہ اس وقت صدمے میں ہیں ،جیسے ہی وجہ معلوم ہو گی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائےگی ۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد نے آج صبح تقریبا 9 بجے بیندرا میں رہائشی عمار ت کے چھٹے فلورسے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں