“حکومت کی شاہ خرچیاں: کفایت شعاری پلان ہوا میں اڑا دیا”

“حکومت کی نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری: کفایت شعاری پلان کا مذاق؟”

حکومت کی شاہ خرچیاں، کفایت شعاری پلان ہوا میں اڑا دیا
وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پلان کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں خرید لیں۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کے کار پول نے کروڑوں روپے مالیت کی 25 نئی گاڑیاں خرید لیں۔
جبکہ کابینہ ڈویژن نے یہ نئی گاڑیاں خریدیں وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خریدیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کی 25 نئی سرکاری گاڑیاں وفاقی وزراء، پارلیمانی سیکریٹریز کو الاٹ کی جائیں گی۔
جبکہ ان 25 نئی گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی کفایت شعاری کمیٹی نے ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
جبکہ گاڑیاں خریدنے کی اجازت کفایت شعاری کمیٹی سے لی گئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں