ایاز صادق: پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے

پارلیمنٹ میں ہنگامہ: ایاز صادق کا سخت ردعمل

پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔
، کل کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میں نے تمام دروازوں کی ویڈیوز مانگی ہیں۔
مجھے تمام فوٹیجز چاہئیں اس کے بعد ذمہ داری ڈالیں گے، ایف آئی آرکٹوانی پڑی تو خود کٹواؤں گا۔
ایازصادق نے کہا کہ خود کو بدقسمت سمجھتاہوں جب2014میں ایک جماعت نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔
پارلیمنٹ پردوسراحملہ صلاح الدین ایوبی کے کمرے پرچھاپہ مارا گیا، پارلیمنٹ میں کل جو کچھ ہوا اس پرخاموش نہیں رہیں گے۔
ساتھ بیٹھ کراس معاملےپرلائحہ عمل بنائیں گے۔وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ زہربیجیں گے تو نکلنےوالے پھول بھی زہریلے ہوں گے۔
اس طرح نظریات اور گفتگوکرنے سے ری ایکشن آئیں گے، یہ ایوان کامسئلہ ہے،اس پرکوئی پیچھے نہیں ہوگا۔
قانون اورآئین کی پاسداری ہونی چاہیے، جہاں زیادتی ہوئی غلطی مانیں گے اور درست بھی کریں گے۔
اسپیکر چیمبرمیں دوستوں کو بلوالیں،حل کی طرف جاتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں