اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتاریوں پر 4 سیکیورٹی اہلکار معطل کر دیے
پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا سخت ایکشن
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کی گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز اور دیگر 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو 4 ماہ کیلئے معطل کردیا۔
پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کردیا۔
، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پر 4 دیگر سیکیورٹی اہلکار بھی معطل کردیا گیا۔
معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ اور 3 جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔
، اسپیکر نے وقاص احمد، عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون کو معطل کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
، 4 رکنی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد کریں گے۔
، کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹریز ارشد علی خان، رضوان اللہ، قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل ہیں۔
کمیٹی کو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں