آئینی ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے نمائندے لاپتا کیے جارہے ہیں: مولانا عطاالرحمٰن

آئینی ترمیم اور لاپتا نمائندے: سینیٹر عطاالرحمٰن کا اہم بیان

آئینی ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو لاپتا کیا جارہا ہے، سینیٹر مولانا عطاالرحمٰن
سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو لاپتہ کیا گیا ہے۔
ایک ترمیم کے لیے پتہ نہیں کون کون سے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
چئیرمن سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس پارلیمنٹ ھاؤس میں ہوا۔
ایوان بالا میں آئینی ترمیم آج بھی پیش نہیں کی جاسکی۔
سینیٹر مولانا عطاالرحمٰن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عبد الشکور کل دن سے گھر سے نکلے ہیں اور وہ ابھی تک غائب ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دوسری جماعتوں کے ایم این ایز لاپتہ ہیں۔
کیا ایسی صورتحال میں توقع کی جارہی ہے کہ اپوزیشن آئینی ترمیم میں ووٹ دے گی؟
سینیٹر مولانا عطاالرحمٰن کا کہنا تھا کہ سیاسی منظر نامہ پر ہل چل ہورہی ہے۔
ملک میں آئینی ترمیم کی بات چیت چل رہی ہے، ۔
بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صورتحال پریشان کن ہے۔
عوام پریشان ہیں، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں