شاہ چارلس کے دورے کے دوران سینیٹر لیڈیا تھورپ کا سخت ردعمل
آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں
آسٹریلیا کی پارلیمان میں برطانوی بادشادہ شاہ چارلس سوم کی جانب سے ’زمینوں کے روایتی مالکان کو خراج عقیدت‘ پیش کرنے کے چند لمحے بعد خاتون سینیٹر نے ان پر ’نسل کشی‘ کا الزام عائد کر دیا۔
شاہ چارلس کینسر کی تشخیص کے بعد آسٹریلیا کے اپنے 16 ویں سرکاری دورے پر پہنچے،۔
جہاں تقریب سے ان کی گفتگو ختم ہونے کے بعد آزاد سینیٹر لیڈیا تھورپ نے چیخ کر کہا کہ وہ آسٹریلیا پر شاہ چارلس کی حاکمیت کو قبول نہیں کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمارے لوگوں کے خلاف نسل کشی کی ہے، ہماری زمین واپس دے دیں۔
ہمیں وہ سب کچھ دیں جو آپ نے ہم سے چوری کیا تھا، آپ نے ہماری زمین تباہ کر دی، ہمیں ایک معاہدہ دیں، ہم معاہدہ چاہتے ہیں۔
خاتون سینیٹر نے پوڈیم پر وزیر اعظم انتھونی البانیز سے خاموشی سے بات بھی کی لیکن انہوں نے سینیٹر کو نظر انداز کردیا۔
آسٹریلیا کی نوآبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ واقعات میں خلل ڈالنے والی لیڈیا تھورپ کو شاہ چارلس کے پاس جانے سے بھی روک دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں