عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی نئی قیمتیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کی کمی آئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کمی ہوئی ہے۔
گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں