نئے چیف جسٹس کی تعیناتی: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی: اہم پیشرفت اور پی ٹی آئی کی عدم شرکت

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کو منانے کا فیصلہ
نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی ارکان کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا گیا۔
کمیٹی نے پی ٹی آئی کو منانے کے لیے ان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے۔
ذرائع کے مطابق تین سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوائے گئے ہیں۔
جن میں موسٹ سینئر جسٹس منصور ہیں اور ان کے بعد جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایک صفحے پر مشتمل مختصر رپورٹ بجھوائی گئی۔
جس میں ججز کا مختصر پروفائل، تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات، کب جج بنے؟ ۔
کب ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بنے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تاریخ بھی شامل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں