پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے”: “مریم نواز
پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارک باد دی۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساجد خان، نعمان علی سمیت دیگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، شاباش۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔
، پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں