بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے: سینئر افسران کے عہدوں میں تبدیلی
بیوروکریسی میں بڑے تقرر وتبادلے
بیوروکریسی میں بڑے تقرروتبادلے کر دیئے گئے، گریڈ21کی افسرحمیراضیاءمفتی کواوایس ڈی بنادیاگیا ہے۔
حمیراضیاءمفتی کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
حمیراضیاءمفتی ایس آئی ایف سی میں خدمات سرانجام دیں گی۔
گریڈ21کے افسر عبدالستارکھوکھر سینیئرجوائنٹ سیکریٹری بحری امور تعینات ہوگئے ہیں۔
عبدالستار کھوکھرسینیئرجوائنٹ سیکریٹری تعلیم وتربیت خدمات سرانجام دےرہےتھے۔
گریڈ19کےافسرآصف اقبال آصف جوائنٹ سیکریٹری تعلیم وتربیت تعینات کیا گیا ہے۔
آصف اقبال آصف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں پرنسپل اکاؤنٹس افسرتعینات تھے۔
گریڈ19کی افسرسیدہ ہمابخاری کی خدمات3سال کیلئےپریزیڈنٹ سیکریٹریٹ کےسپرد کر دیا گیا ہے۔
سندھ میں خدمات سرانجام دینےوالےگریڈ17کےافسرمجاہدحسین شاہ کی خدمات واپس لے لی گئیں۔
ان لینڈریونیوسروس کےمجاہدحسین شاہ کی خدمات واپس ایف بی آرکےسپرد کردی گئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں