مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ
مالی سال 2024 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کیسے بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا
مالی سال 2024 ‘ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ کراچی: مالی سال 2024 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظامِ ادائیگی کا جائزہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ جس کے سبب ادائیگی کے ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور ان کو اپنایا جانا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافے سے صارفین کے ان سسٹمز پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی ہوتی ہے۔ حجم کے لحاظ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 2023 کے 76 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 84 فیصد ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق خردہ ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹرانزیکشنز کی تعداد 6.4 ارب اور ان کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ اس توسیع کو صارفین کی بڑھتی تعداد، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز اور موبائل والٹس جیسی مصنوعات سے تقویت ملی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ کا متاثرکن اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اور انٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
latest news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
اسٹیٹ بینک
ڈیجیٹل ادائیگیوں
ٹرانزیکشنز
دستیابی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.