پیپلز پارٹی آئینی ترامیم مسودہ: ججز تقرری کیلئے آئینی کمیشن کی تجویز
آئینی ترامیم کا معاملہ؛ پیپلز پارٹی کا مسودہ منظر عام پر آگیا
پاکستان پیپلز پارٹی کا آئینی ترامیم کے حوالے سے مسودہ منظر عام پر آگیا ہے۔
جس میں آرٹیکل 175 اے میں آئینی عدالت کا قیام شامل ہے۔
مسودے میں آرٹیکل 175 اے، بی، ڈی، ای، ایف میں ترامیم کی تجویز شامل ہے۔
مسودے کے مطابق سپریم کورٹ ججز تقرری کے لیے آئینی کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
صوبائی سطح پر ہائی کورٹس ججز کی تقرری آئینی کمیشن آف پاکستان کرے گا۔
سی سی پی چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینئر ججوں پر مشتمل ہوگی،۔
سی سی پی میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائر یا چیف جسٹس کا نامزد کردہ نمائندہ ہوگا۔
سی سی پی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی شامل ہوں گے۔
سی سی پی میں پاکستان بار کونسل کا نمائندہ قومی وسینیٹ کے دو دو ارکان ہوں گے۔
مسودے میں ججز کے تقرر کے لیے آئینی کمیشن کے قیام کی تجویز شامل ہے۔
کمیشن میں چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینیئر ترین جج شامل ہوں گے، ۔
چیف جسٹس آئینی عدالت کی تجویز پر سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کا ریٹائرڈ جج بھی شامل کرنے کی تجویز شامل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں