26 ویں آئینی ترامیم: بروقت انصاف کی ضمانت، مریم نواز کا بیان

مریم نواز: 26 ویں آئینی ترامیم سے عوام کی آواز بلند ہوگی

آئینی ترامیم سے بروقت انصاف ہوتا نظر آئے گا، مریم نواز
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 26 ویں آئینی ترامیم پاس ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کےلئے ناگزیر تھی۔
ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آئینی ترامیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔
اس ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم مقدم کرتی ہوں، عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے۔
انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں